سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 8 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور

نواز  شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کےمنصوبے سمیت228 ارب روپےکے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئےایکنک کو بھجوا دیے گئے

Sep 11, 2025 | 21:23:PM
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 8 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 8 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور ،228 ارب روپے لاگت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ،نواز  شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا،منصوبے پر 74 ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 8 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور کئے گئے،228 ارب روپے لاگت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ۔نواز  شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا ،منصوبے پر 74 ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ،منصوبے کے لیے صوبائی فنڈز فراہم کیے جائیں گے، نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور میں دو مراحل میں تعمیر کیا جائے گا ،نواز شریف کینسر ہسپتال 280بستروں پر مشتمل ہوگا ،دوسرے مرحلے میں نواز شریف کینسر ہسپتال میں مزید 300 بستروں کی سہولت میسر کی جائے گی، 34 ارب 34 کروڑ روپے مالیت کا ہاڑپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منظور  کیا گیا،شاہدرہ میں امامیہ پل پر 8 لین اوورہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا گیا، منصوبے پر 4 ارب 67 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،کراچی لاہور موٹروے اور فیصل آباد موٹر وے کے اراضی متاثرین میں رقوم کی تقسیم کا منصوبہ منظور  کیا گیا،متاثرین کو 68 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی، منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گی،سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کو تین سال کی مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،بلوچستان میں 50 ارب روپے کی لاگت کا آبی وسائل کی تعمیر کا منصوبہ منظور  کیا گی۔ اس کے علاوہپانڈا بانڈ کے اجراء کا ورکنگ پیپر  بھی منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا  کم کارکردگی والے ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ