فیسکو صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کے صارفین کو ماہ ستمبر میں بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت مل گئی۔
فیسکو حکام کے مطابق صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کرواسکتے ہیں،مقررہ تاریخ سے قبل صارفین سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
فیسکو حکام نے بتایاہے کہ گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی اجازت دی گئی،صارفین متعلقہ سرکل دفاتر سے بلوں میں توسیع کرواسکتے ہیں،مقررہ تاریخ گزرنے پر صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع نہیں ہونگی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک مزیداضافہ کردیا گیا