ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک مزیداضافہ کردیا گیا
کیپشن: ایل این جی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک مزیداضافہ کردیا گیا,اوگرا نے ستمبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.28ڈالرایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جبکہ سوئی ناردرن کےسسٹم پرایل این جی 0.28ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی۔
سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.01ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت11.01ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقررہو گئی۔
یا درہے کہ اوگرا نے اگست کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی سکول فیسوں سے پریشان والدین کیلئےبڑی خوشخبری