پی ٹی اے نے غیررجسٹرڈ موبائل فونز جلد بلاک کرنے کی وارننگ دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیررجسٹرڈ موبائل بلاک کرنے کی وارننگ دے دی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق صارفین کے پاس وقت کم ہے، سروس میں خلل اور بلاکنگ سے بچنے کے لئے آج ہی اپنی ڈیوائس رجسٹر کروائیں ، غیررجسٹرڈ موبائل فون جلدبلاک کر دیئے جائیں گے ۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غیررجسٹر ڈ موبائل سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ، صارفین اپنی حفاظت کے لئے غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز سے بچیں کیونکہ یہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ یہ مالی اور سائبر فراڈ میں معاونت کا بھی ذریعہ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے خوشخبری،ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں بڑی کمی
اعلامیے کے مطابق تمام شہری غیررجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں کیونکہ یہ قابل سزا جرم ہے۔