کراچی میں پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، کورنگی ندی اور کازوےٹریفک کیلئے بند

Sep 11, 2025 | 09:29:AM
کراچی میں پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، کورنگی ندی اور کازوےٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا۔

آج صبح شروع ہونے والی بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

گارڈن، تین ہٹی، نشترروڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے۔

بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے کو تاحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے اور سڑکوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش سے کازوے روڈ متعدد مقامات سے دھنس گیا ہے، جبکہ کچھ حصے پانی کے بہاؤ کے ساتھ مکمل طور پر بہہ گئے ہیں۔ اس کے باعث ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جلالپور پیر والا اور علی پور میں سیلاب متاثرین کی کشتیاں الٹ گئیں، بہاولنگر میں بچہ جاں بحق

انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت پولیس اہلکاروں کو کازوے اور کورنگی ندی کے داخلی راستوں پر تعینات کر دیا ہے تاکہ کسی بھی شہری کو متاثرہ راستوں پر جانے سے روکا جا سکے۔