نائیجریا میں کشتی حادثہ، 26 مسافر جان سے گئے، متعدد لاپتہ

کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے، حکام

Sep 11, 2023 | 19:54:PM
نائیجریا میں کشتی حادثہ، 26 مسافر جان سے گئے، متعدد لاپتہ
کیپشن: فوٹو اے ٹی این نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نائیجریا میں کشتی حادثے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور افسوسناک واقعہ میں مصنوعی جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 26 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد لا پتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا اور یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بد قسمت کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، جو مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وہ گاؤں جس کے سب لوگ مر گئے یا لاپتہ ہیں

حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔