وہ گاؤں جس کے سب لوگ مر گئے یا لاپتہ ہیں

Sep 11, 2023 | 10:31:AM
وہ گاؤں جس کے سب لوگ مر گئے یا لاپتہ ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مراکش میں آنیوالے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی ،ملک میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جس کے تمام افراد مرگئے یا تو لاپتہ ہیں۔

بی بی سی کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی قصبے ’تافغاغت‘ میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی سے متعلق ایک رہائشی نے بتایا کہ اس گاؤں کے لوگ یا تو ہسپتال میں ہیں یا مر چکے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ جب ہم اُس قصبے میں ملبے کے ڈھیر کی چوٹی پر پہنچے اور ارد گرد کا جائزہ لیا تو یہ اندازہ ہوا کہ یہاں بھلا کیسے کوئی صحیح سلامت بچا ہوگا۔اینٹوں اور پتھروں سے بنے اُن کے روایتی گھروں کا اس شدت کے زلزلے کے ساتھ کوئی مقابلہ ممکن ہی نہیں تھا۔

یہاں کے 200 رہائشیوں میں سے 90 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور بہت سے لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ایک شخص حسن نے خود کو بچانے کے لیے ملبے کے نیچے سے نکلنے کا راستہ بنایا، کہتا ہے کہ ان کے پاس بھاگنے کا موقع نہیں تھا۔ ان کے پاس خود کو بچانے کا وقت ہی نہیں تھا۔

ضرورپڑھیں:ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان ملوث،کون کون شامل ہے؟نام سامنے آگئے
حسن کا کہنا ہے کہ ان کے چچا ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور ’اب کوئی اُمید نہیں ہے کہ انھیں زندہ نکال لیا جائے گا۔یہ سب اللہ کی طرف سے ہے، اس لیے ہم اُس کی رضا میں راضی ہیں۔ لیکن اب ہمیں اپنی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔ وہ لوگوں کی مدد کرنے میں دیر کر رہی ہے۔

ایک اور شخص عبد الرحمٰن ہے۔ انھوں نے اس تباہ کُن زلزلے میں اپنی بیوی اور اپنے تین بیٹوں کو کھو دیا ہے۔اس نے اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا گھر وہاں تھا،‘ مگر اب ہر جانب صرف ملبہ ہی دکھائی دے رہا ہے۔آپ صرف سفید کمبل اور کچھ فرنیچر دیکھ سکتے ہیں باقی سب تو ختم ہوگیا۔

 ایک جانب ایک خاتون غم سے نڈھال ہو کر حواس کھو بیٹھتی ہیں اور دوسری جانب ایک خاتون بے ساختہ کُرسی پر گر کر رونے لگتی ہیں،مراکش کا المیہ یہ ہے کہ یہ منظر اٹلس پہاڑوں کے اس پار ہر گاؤں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔مراکش کی یہ آبادیاں روایتی طور پر شاید آج کل کی اس جدید دنیا سے کچھ الگ رہنے میں خوش تھیں مگر اب یہی لوگ بیرونی دُنیا کی جانب سے امداد کی مُنتظر ہیں، اُن کی مدد جتنی جلدی کی جا سکے اُتنا ہی اچھا ہوگا۔