بھارتی لڑکی کا نسیم شاہ سے اظہار محبت،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 11, 2022 | 15:55:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نسیم شاہ سے بھارتی لڑکی کا اظہار محبت،ایسا کیا کہا؟ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے بھارتی لڑکی نندی گپتا نے محبت کا اظہار کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی لڑکی نے نسیم شاہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت نسیم شاہ سب سے اچھا کھیل رہے ہیں۔

نسیم شاہ کی مداح نے کہا کہ پاکستان سے فرق نہیں پڑتا، ایشیا کپ کے فائنل میں نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے آؤں گی۔بھارتی لڑکی کا کہنا ہے کہ نسیم سے شادی کا پوچھوں ، اگر کبھی ذاتی طور پران سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان کے لیے پاکستان جانے کو بھی تیار ہوں۔

نندی گپتا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں دبئی میں رہتی ہوں لیکن اسٹیڈیم نسیم شاہ کو دیکھنے آتی ہوں، میں نےان کو انسٹاگرام پر میسج بھی کیا تھا، امید ہے اس انٹرویو کے بعد وہ مجھ سے رابطہ کریں گے۔