سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام

Oct 11, 2023 | 19:42:PM
سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکا مثبت اختتام، 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ۔ 

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 0.69 فیصد اضافے سے 48 ہزار 474 کی سطح پر بند ہوا، دن بھرمجموعی طور پر362 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،194کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ142 کے شیئرز میں کمی ہوئی،10.52 ارب روپے مالیت کے 39.60 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ