صنم بلوچ نے خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

Oct 11, 2021 | 18:55:PM
خطرناک، ٹریفک حادثے، ویڈیو، شیئر، ٹریفک قوانین،
کیپشن: سابق ٹی وی اداکارہ و ماڈل صنم بلوچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق ٹی وی اداکارہ و ماڈل اور مارننگ پروگرام کی میزبان صنم بلوچ نے خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی درخواست کردی۔
سابق اداکارہ و ماڈل صنم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون بھاگ کر سڑک عبور کرنے کی کوشش کرتی ہے اسی دوران تیزرفتار ٹرک آجاتا ہے، خاتون اپنے آپ کو بچانے کی کوشش میں توازن کھو کر نیچے گر جاتی ہے اور اس کا سر ٹرک کے ٹائروں کے بالکل نیچے آجاتا ہے ، خوش قسمتی سے ٹرک ڈرائیور فوراً بریک لگا دیتا ہے جس سے خاتون کچلے جانے سے بچ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکار عدنان صدیقی نے پوتے کی قومی ترانہ پڑھنے کی وڈیو شیئر کردی
صنم بلوچ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ براہ مہربانی ٹریفک قوانین پر عمل کریں ،شاید آپ اس طرح کے خوش قسمت نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، آصف زرداری نانا اور بلاول ماموں بن گئے