شادی سے انکار کیوں کیا۔۔ عاشق نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو بھی مار لیا

Oct 11, 2021 | 13:23:PM
ہارون آباد ،پولیس،کرائم سین ٹیم، کپاس
کیپشن:  ناصر حسین کوثر بی بی سے شادی کا خواہش مند تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے علاقے ہارون آبادمیں نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں اپنی زند گی بھی ختم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کا رہائشی ناصر حسین کوثر بی بی سے شادی کا خواہش مند تھا، شادی سے انکار پر  ناصر نے لڑکی کو قتل کردیا۔لڑکی کو قتل کرنے کے بعد دلبرداشتہ نوجوان نے فائرنگ کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا ۔ کوثر بی بی 41 تھری آر میں کپاس کی چنائی میں مصروف تھی کہ ناصر حسین سکنہ 107 سکس آر نے کوثر بی بی کو قریبی کھیت میں لے جاکر قتل کیا، پولیسں موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں68 سالہ شخص34 سالہ خاتون کے پیار میں پاگل۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل