صدر کو آئین یہ حق دیتا ہے کہ وہ ججز کو ٹرانسفر کر سکتا ہے ، شہلا رضا

Nov 11, 2025 | 23:36:PM
صدر کو آئین یہ حق دیتا ہے کہ وہ ججز کو ٹرانسفر کر سکتا ہے ، شہلا رضا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ججز کے ٹرانسفر کے حوالے سے کوئی نئی چیز نہیں  گئی صدر کو آئین یہ حق دیتا ہے کہ وہ ججز کو ٹرانسفر کر سکتا ہے۔

24 نیوز کےپروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے  ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ قومی ہیروز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کا لیڈر خود سابق صدر پرویز  مشرف کےریفرنڈم میں  پولیٹیکل ایجنٹ تھا،بھارت پاکستان کا  ازلی دشمن ہے  اور جب اس نے جارحیت کی تو اسے ہم نے2گھنٹے میں دھول چٹا دی اور اسی جنگی حکمت عملی  کی وجہ سے ملک کے ہیروز کو لائف ٹائم ٹائٹل دیا ہے اور صرف فیلڈ مارشل کو نہیں تینوں چیف کو یہ ٹائٹل دیا گیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ملک کے لیے محنت کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ صدر کو استثنیٰ دینے کے حوالے سے بہت تنقید کی جارہی ہے لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ صدر کا عہدہ آئینی عہدہ ہے ایگزیکٹیو نہیں ہے، صدر وزیر اعظم کے مشورے کے بغیر کچھ نہیں کر تا اور صدر کا عہدہ ختم ہونے کے بعد اگر وہ پبلک آفس ہولڈ کریں تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔

پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرشذرہ منصب علی کھرل نے کہا کہ جب سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن نے واک آوٹ کر دیا ان کو چاہیے تھا کہ یہ بحث میں حصہ لیتے اپنی تقریر اور ووٹ کے ذریعے یہ بتاتے کہ انہیں فلاں ترمیم پر فلاں اعتراض ہے، جو ریکارڈ کا حصہ ہوتا لیکن انہوں نےجمہوری رویہ نہیں اپنایااپوزیشن کی اسمبلی میں تمام  تقریریں صرف بانی کو رہائی دلوانے کے لیے ہیں ۔

خواجہ آصف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک بات ہے کہ پورے ملک میں ایک نصاب اور نظام تعلیم ہونا بہت ضروری ہے  صوبے مضبوط ہونگے تو وفاق مضبوط ہوگا

پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک شفقت اعوان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کر کے حکومت نے پارلیمنٹ کی سپر میسی ختم کر دی ہےاور تمام ترمیم پرسن اسپیسفیک کی گئی ہیں، قومی ہیروز کی بات کرنے والے بتائیں کیا ڈاکٹر عبدالاقدیر اس ملک اور قوم کے ہیرو نہیں تھے ان کے ساتھ کیا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں عدالتوں کو اپنے اختیار میں لینے کی کوشش کی گئی ہے،یہ ایسی آئینی ترمیم ہیں جنہیں کوئی  جمہوری حکومت برداشت نہیں کر سکتی۔