اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق 10 افراد کی شناخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق 10 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، 2 افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔
ترجمان پمزہسپتال ڈاکٹر مبشر ڈاہا کے مطابق کچہری دھماکے کے 36 زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا گیا،18 زخمیوں کو طبی امدادکے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ،دھماکے کے 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ان کو وارڈز میں شفٹ کردیاگیا جبکہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ مرنے والے 2 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباددھماکہ، امریکہ اور چین سمیت عالمی برادری کا ردعمل،پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی