عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے، نواز شریف

Nov 11, 2025 | 11:48:AM
عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے، نواز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ‏ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑجانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔

 یہ بھی پڑھیں:بینک صارفین ہوشیار، انتباہ جاری!

ان کا کہنا ہے کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت کے اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔