بینک صارفین ہوشیار، انتباہ جاری!

Nov 11, 2025 | 08:50:AM
بینک صارفین ہوشیار، انتباہ جاری!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آج کل بینکنگ فراڈ بہت عام ہو گیا ہے اس حوالے سے بینکنگ محتسب نے صارفین کے لیے ضروری انتباہ جاری کیا ہے۔

سائبر کرائم معاشرے میں تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، ان میں ایک بینکنگ فراڈ بھی ہے، جس کیلئے جعلساز نت نئے طریقوں سے سادہ لوح افراد کو بے وقوف بنا کر ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیتے ہیں۔

بینکنگ محتسب ایک ایسا ادارہ ہے، جہاں جعلسازوں کا شکار بینک صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے اور رواں برس اب تک ہزاروں صارفین کو ان کی ہتھیائی جانے والی رقم واپس دلا چکا ہے۔

ترجمان بینکنگ محتسب کے مطابق رواں برس میں جنوری سے اکتوبر تک 10 ماہ کے دوران 28 ہزار 704 بینک صارفین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں مجموعی طور پر ایک ارب 46 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی گئی ہے۔

ترجمان کے جاری بیان میں بینک صارفین کے لیے ضروری انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں ان سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی بھی تیسرے شخص پر قطعاً ظاہر نہ کریں اور موبائل فون پر نا قابل اعتماد اور غیر مستند ذریعہ سے موصول لنک کو ہرگز کلک نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر امن کیلئے خطرہ ہیں:پاکستان

بینکنگ محتسب ترجمان نے مزید کہا کہ مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے بینک سے رابطہ کریں اور اس طرح کے مشکوک فون نمبرز کی اطلاع نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھی دیں۔