تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی، 8 سالہ بچہ جاں بحق، دو افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد امین گورایہ)نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں کرلکے میں تیز آندھی کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہمسایہ گھر کی اونچی چھت کا کمزور پردہ متاثرہ مکان کی چھت پر آ گرا جس کے نتیجے میں چھت زمین بوس ہو گئی، حادثے کے وقت دونوں بچے کمرے میں موجود تھے جبکہ والدین کمرے سے باہر تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد فیاض اپنے دونوں بیٹوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے کمرے میں داخل ہوئے تو وہ بھی زخمی ہو گئے،زخمیوں میں 45 سالہ محمد فیاض اور 15 سالہ فلک شیر شامل ہیں جبکہ 8 سالہ احمد ولد فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے فیصلے نے عالمی آئل مارکیٹ میں بھونچال پیدا کردیا، خام تیل مزید مہنگا
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔