لیاقت پور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کے شہر لیاقت پور کے علاقے تھانہ شیدانی کی حدود میں قتل کی اندھوناک واردات رونما ہوئی ہے ، جہاں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس مقابلے میں مرکزی ملزم مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کے نواحی علاقے تھانہ شیدانی میں خون کی ہولی کھیل دی گئی، امان اللہ نامی شخص کے گھر کو موت کے کنویں میں بدل دیا گیا۔
درندہ صفت عمیر نے اپنی دشمنی کی آگ بجھانے کے لیے امان اللہ کی بیوی، ضعیف والدہ اور دو معصوم بچوں کو تیز دھار آلے خنجر سے بے دردی سے قتل کر دیا، واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جیسے ہی پولیس پارٹی شیدانی کے علاقے میں پہنچی، ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے آلہ قتل تیز دھار چاقو بھی برآمد کر لیا، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے