امریکی صدرکی عالمی امن کیلئے فیصلہ ساز قیادت پر انکا مشکور ہوں،شہبازشریف 

جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئےانکی کاوشیں لائق تحسین،انکی شکل میں بہترین شراکت دار ملا

May 11, 2025 | 16:11:PM
امریکی صدرکی عالمی امن کیلئے فیصلہ ساز قیادت پر انکا مشکور ہوں،شہبازشریف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:طیاروں کے بعد بھارت کی اسٹاک مارکیٹیں بھی کریش

 وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔