پاکستان کی قیادت ملک سے مخلص، عوام متحد اور افواج ناقابل شکست ہیں: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت مخلص، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرات اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے جبکہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے۔
افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں بلکہ حکمت سے دیا۔
مزید پڑھیں:تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں:محسن نقوی
مریم نواز نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔
پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔