ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار ٹک ٹاکر معطل

May 11, 2025 | 10:25:AM
 ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار ٹک ٹاکر معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا سات پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔

ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) نے ایس ایچ او سید ایاز اور ایک سب انسپکٹر (ایس آئی) سمیت تمام سات اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار سرکاری وردی میں دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹک ٹاک“ پر ویڈیوز بنا رہے تھے۔

 جو بعد ازاں وائرل ہو گئیں، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی جس پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کے خلاف معطلی کا حکم جاری کیا۔

ڈی پی او لکی مروت نے نہ صرف اہلکاروں کو لائن حاضر کیا بلکہ ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف ساتھ ہی واقعے کی مکمل انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

 ڈیوٹی میں غفلت، غیر ذمہ داری اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس نوعیت کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 اہلکاروں کو سخت نظم و ضبط کا پابند بنایا جائے گا تاکہ فورس کی ساکھ اور عوامی اعتماد متاثر نہ ہو۔