عمران خان پولیس لائن گیسٹ ہاوس میں کن افراد سے ملاقات کریں گے؟ اہم نام سامنے آ گئے

May 11, 2023 | 23:19:PM
Imran Khan, Police Line, Guest House, Important Names, Meetings, 24 News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بطور سپریم کورٹ مہمان اسلام آباد پولیس لائنز  گیسٹ ہاوس میں بشریٰ بی بی سمیت 4 لوگوں سے ملاقات کی خواہش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان سے 10 لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے ، جن کا انتخاب چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے خود کرنا ہے ، تاہم اب خبر سامنے آئی ہےکہ  اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وکیل  نعیم حیدر پنجو تھہ سے رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں،  اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے  اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم اور دو ملازمین کے نام بھی دیے ہیں، وکیل نعیم حیدر نے تصدیق کی ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ عمران خان جن لوگوں کے نام دیں گے صرف وہی ان سے ملاقات کرسکیں گے، اگر کوئی ان کی لسٹ میں نہ ہوا اور ملاقات کرنا چاہے گا تو اسے عمران خان کی مںظوری لینی ہوگی،