ایک اور پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی 

May 11, 2023 | 20:57:PM
One more, PTI, Rahmana, alleged audio, leak, 24 news
کیپشن: سکرین گریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سپریم کورٹ سے رہائی کے پروانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کی مبینہ آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے ، جن کو سن کر ایسا تاثر مل رہا ہے جیسے پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر سپریم کورٹ سے مرضی کا فیصلہ لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خواجہ طارق رحیم کی ایک صحافی سے کال کی آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما  عبدالقیوم کو کال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کی کراتا جے ؟(کیا کرا دیا آپ نے ) اور صحافی جواب دیتے ہیں کہ کچھ وی نہیں بس بلایا نے اج کہ عمران خان نو لے کے آو(کچھ بھی نہیں بس آج عمران خان کو بلایا ہے ) جس پر خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ اس میں آرڈر یہ ہو گا کہ ”یہ واپس ہائی کورٹ جائے گااور حفاظتی ضمانت کل صبح تک دی جائے گی اور پھر چیف جسٹس ہائیکورٹ پر اوبجیکشن کرے گا جس پر چیف جسٹس خود لکھوائے گا اور مارک کرے گا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی کو جس کے بعد محسن کیانی بیل کر دے گا، ہا ں چل ہور گل کر ؟