عمر سرفراز چیمہ  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

May 11, 2023 | 15:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جلاؤ  گھیراؤ اور عسکری ٹاور پر حملہ کے معاملہ میں سابق گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت 12 ملزمان کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا. عدالت نےعمر سرفراز چیمہ  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کردی، 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے 11 دیگر پی ٹی آئی آئی کارکنان کو شناخت پریڈ کیلیے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔  عمر سرفراز چیمہ  کا کہنا تھا کہ تشدد ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں ہے شر پسندوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بے گناہ ہوں میرا تشدد کی کسی کاروایی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا میرے ساتھ رویہ نامناسب اور  توھین آمیز تھا۔ پوری رات مختلف تھانوں میں گھوماتے رہے۔ انہیں اینٹی کرپشن حکام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا جبکہ دیگر پی ٹی آئی کارکنان کو چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نقص امن کے خطرہ: اسد عمر،  شاہ محمود اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

دوسری جانب ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا۔ ملزمان پر عسکری ٹاور کو آگ لگانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ دیگر گرفتار پی ٹی آئی کارکنان میں  سمیر احمد، محسن آزاد، عثمان اختر، ضیغم، ایاز طلعت، حذیفہ امجد، انیس احمد، محمد خالد، تنویر احمد اورعلی احمد شامل ہیں۔