عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، برطانوی وزیراعظم

May 11, 2023 | 10:57:AM
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، برطانوی وزیراعظم
کیپشن: رشی سونک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ غور سے پاکستان کی صورتِ حال مانیٹر کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ پُرامن جمہوری عوامل کی حمایت کرتا ہے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی گرفتاری، اقوام متحدہ کا پُرتشدد کارروائیوں سے گریز کا مطالبہ

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو بھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی تھی اور قانون کی عمل داری، پُرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر زور دیا۔