الزامات اور نازیبا ویڈیو لیک۔ عامر لیاقت نے بھی ویڈیو شیئر کر دی

May 11, 2022 | 14:02:PM
 الزامات اور نازیبا ویڈیو لیک۔ عامر لیاقت نے بھی ویڈیو شیئر کر دی
کیپشن: عامر لیاقت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے منحرف  ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت  نے الزامات اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد جواب میں ایک ویڈیو شیئر کر دی۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی جانب سےٹک ٹاک پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات اور متنازعہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ  جذباتی انداز میں ’ہم بے وفا ہر گز نہ تھے‘ پر لپ سنگنگ کرتے نظر آرہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پیغام وہ اپنی تیسری اہلیہ کو دے رہے ہیں یا اپنی سابقہ بیویوں بشریٰ اقبال یا سیدہ طوبی کو دے رہے ہیں لیکن عامر لیاقت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

   

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

 یادرہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ  نے اُن پر نشہ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف خود ہی استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ مجھے بھی زبردستی نشہ کرنے کا کہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کی موجیں۔اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

جس کے بعد   عامر لیاقت کی ایک نازیبا ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی  جس میں انہیں انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا لندن آنا کیوں ضروری تھا؟ اسحاق ڈارنے بتا دیا