ٹیکس وصولیوں کا مشن ،ایف بی آر ملازمین کیلئے ورک فراہم ہوم پالیسی ختم 

Mar 11, 2026 | 21:26:PM
ٹیکس وصولیوں کا مشن ،ایف بی آر ملازمین کیلئے ورک فراہم ہوم پالیسی ختم 
کیپشن: ایف بی آر، لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ٹیکس وصولیوں کا مشن ،ایف بی آرملازمین کیلئے50 فیصدورک فرام ہوم پالیسی لاگو ہونے سے پہلے ہی ختم کردی گئی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے دفاتر جمعہ کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور فیلڈ فارمیشنز کیلئے نیا حکم جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ورک فرام ہوم کی پابندی ایف بی آر دفاتر پر لاگو نہیں ہوگی،ایف بی آر دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر جمعہ کو بھی کام جاری رکھیں گے۔ 

ایف بی آر ملازمین کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کی ورک فرام ہوم پالیسی ایف بی آر پر لاگو نہیں، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور فیلڈ دفاتر مکمل طور پر فعال رہیں گے، ایف بی آر افسران اور ملازمین کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی نئی قیمت آ گئی