انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی

Mar 11, 2026 | 16:28:PM
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 279.36 روپے سے کم ہوکر 279.35 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.41 روپے پر برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں یورو 23 پیسے سستا ہو کر 327.57 روپے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 25 پیسے سستا ہو کر 378.70 روپے پر آ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہو کر 76.80 روپے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.91  روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی ٹی 20رینکنگ؛راشد خان پھر بالرزمیں نمبرون پوزیشن پر آگئے