بلاول بھٹو سےتجارت و صنعت کے وفد کی ملاقات،کاروباری طبقے کے مسائل سے آگاہ کیا
بلاول بھٹو زرداری نے تاجر برادری کے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) بلاول بھٹو زرداری اور وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے وفد کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کاروباری طبقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔
وفد کی قیادت چیئرمین عاطف اکرام نے کی،ملاقات میں یونائٹڈ بزنس گروپ کے گروپ لیڈر مومن علی ملک، وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت کے نائب صدر ذکی اعجاز، آئل اینڈ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود اور ملک سہیل بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تاجر برادری کے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس کے علاوہ، فیڈریشن اور چیمبر کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال