آصف زرداری کو تاجک صدر کا فون، صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی

Mar 11, 2024 | 19:49:PM
آصف زرداری کو تاجک صدر کا فون، صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی
کیپشن: صدر مملکت آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ٹیلی فون کیا،تاجک صدر نے آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی،دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان برادر ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان اورتاجکستان تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں،دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
صدر مملکت نے آبی وسائل کے اہم شعبے میں تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا،صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی،صدرِ پاکستان نے تاجک صدر کو نوروز کی آمد پر بھی مبارکباد دی۔
تاجکستان کے صدر نے صدر مملکت کو دورہ تاجکستان کی دعوت بھی دی،صدر مملکت نے مبارکباد کے پیغام ، نیک خواہشات پر تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا؟ جانیے