شیخوپورہ،5 افراد کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا

Mar 11, 2023 | 23:13:PM
شیخوپورہ،5 افراد کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقے میں 5 افراد کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق معمولی تنازعہ پر گارڈ نے فائرنگ کر کے فلور مل مالک کو قتل کر دیا ،ملزم تنویر نے مالک کو قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی،دو کمسن بچوں اور سالی کو بھی قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم تنویر نے اپنی فیملی کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا،نذیر احمد ہاشمی فلور مل سے نکل رہے تھے کہ ملزم تنویر نے فائرنگ کر دی ،ملزم کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا،سٹی فاروق آباد پولیس نے گھیراؤ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کل انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان، ڈی سی کی اجازت سے معذرت