عمران خان کا کل انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان، ڈی سی کی اجازت سے معذرت

Mar 11, 2023 | 21:41:PM
عمران خان کا کل انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان، ڈی سی کی اجازت سے معذرت
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل دن 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان تیار رہیں،الیکشن ریلی خود لیڈ کروں گا، دوسری جانب ڈی سی لاہور نے ریلی کی اجازت سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ریلی کے دو مجوزہ روٹ فائنل کر لئے،لاہور کی انتظامیہ کو دونوں روٹس سے آگاہ کیا جائے گا ، انتظامیہ کی اجازت حتمی روٹ پر ریلی نکالی جائے گی ۔
پہلے مجوزہ روٹ کا پلان سامنے آ گیا، ریلی زمان پارک سے شروع ہو گی ،ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ جائے گی ،علامہ اقبال روڈ سے ریلی ریلوے سٹیشن جائے گی ،ریلوے سٹیشن سے ریلی برانڈتھ روڈ جائے گی ،برانڈتھ روڈ سے ریلی بھاٹی چوک جائے گی ،ریلی کا اختتام داتا دربار پر ہو گا ۔
حماد اظہر نے کہاکہ اگر پہلے مجوزہ روٹ کی اجازت نہ ملی تو ریلی پرانا روٹ ہی استعمال کرے گی، سابقہ روٹ زمان پارک سے فیروزپور روڈ اور داتا دربار تک تھا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ڈی سی لاہور کا پی ٹی آئی رہنماو¿ں سے رابطہ ہوا ہے،ڈی سی لاہور نے ریلی کی اجازت سے معذرت کر لی، ڈی سی لاہور نے کہاکہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی،کرکٹ میچ کے انعقاد اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سے انتہائی حساس دن ہے،اگر پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی لئیق خان انتقال کرگئے