سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو مسلم لیگ (ق) میں بڑا عہدہ مل گیا

Mar 11, 2023 | 17:39:PM
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو مسلم لیگ (ق) میں بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو پاکستان مسلم لیگ (ق)  پنجاب کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور  گزشتہ روز  ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کی تھی اور خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے اور  یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں پارٹی میں اعلیٰ   عہدہ دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری سرور نے صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات  کی ہے ، چوہدری سرور کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔