بھارتی فلم “گمراہ” کا ٹیزر جاری

Mar 11, 2023 | 12:25:PM
بالی ووڈ کی نئی فلم ’گمراہ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، فلم میں ادیتیا رائے کپور اور مرونل ٹھاکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی فلم ’گمراہ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، فلم میں ادیتیا رائے کپور اور مرونل ٹھاکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

جرائم پر مبنی یہ سنسنی خیز فلم گمراہ 2019 کی تامل فلم ’تھادام‘ کا ری میک ہے، تھادام میں ارون وجے اور ودیا پردیپ نے اداکاری کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by @adityaroykapur

ادیتیا کپور پہلی بار ڈبل کردار میں نظر آئیں گے جبکہ مرونل پولیس افسر کی اداکاری کریں گی جو مجرم کی تلاش کیلئے کمربستہ ہے۔

مزید پڑھیں: یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ٹیزر کا آغاز ادیتیا کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جس میں وہ کسی سے بدلہ لینے کی بات کر رہے ہیں۔