پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، گوادر سے 117 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

Mar 11, 2023 | 11:07:AM
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، گوادر سے 117 ملین ڈالر کی منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 1650 کلوگرام حشیش، 69 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، منشیات2 گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوادر کے قریب 2 مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ملزمان نے گاڑیاں تیز رفتاری سے کچھ دور جاکر روکیں اور گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور،مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ برآمد منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل ہونا تھیں، برآمد منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 117 ملین ڈالر ہے۔