پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

Mar 11, 2023 | 10:56:AM
اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔

عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔