مہنگائی مزید بڑھ گئی، مجموعی شرح 42.27 فیصد تک جا پہنچی

Mar 11, 2023 | 08:16:AM
رمضان سے پہلے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 1.37 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی شرح 42.27 فیصد تک جا پہنچی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان سے پہلے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 1.37 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی شرح 42.27 فیصد تک جا پہنچی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضرور یہ مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے چینی کی قیمت 5 روپے 35 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فروری میں اوورسیزپاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر ملک بھیجے

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5 روپے 46 پیسے فی کلو، آلو 5 روپے 10 پیسے اور پیاز 12 روپے 32 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوگئے۔

اس کے علاہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 1774 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا، اڑھائی کلو گھی کا کا ٹن 59 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا، دہی 3 روپے 44 پیسے، دودھ 2 روپے 84 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا، دال ماش، چاول، بیف، چائے نمک کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں ۔چکن 31 روپے فی کلو، لہسن 8 روپے 66 پیسے فی کلو سستا ہوگیا جبکہ انڈے، دال مونگ ،دال مسور، دال چنا کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

حالیہ ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردودبدل نہیں ہوا۔