بچ کے رہنا بھائیو اور بہنو … آرہی ہے’’ ببلی باؤنسر  ‘‘

Mar 11, 2022 | 19:58:PM
بالی وو،ڈاداکارہ، تمنا ،بھاٹیہ
کیپشن: بالی ووڈاداکارہ تمنا بھاٹیہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی آنے والی فلم ’’ببلی باؤنسر‘‘ کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرلی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ببلی باؤنسر کےفلمساز نے اس فلم کے سیٹ سے تمنا بھاٹیہ اور فلم کے ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے فوٹو کے کیپشن میں لکھا ہےکہ ’’ بچ کے رہنا بھائیو اور بہنو … آرہی ہے ببلی باؤنسر ! تمنا بھاٹیہ بیوٹی اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے والی ہے۔اب کسی کا دل ٹوٹے یا دانت؟جواب صرف ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کے پاس ‘‘۔


رپورٹ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ فلم 'ببلی باؤنسر' کی کہانی ایک خاتون باؤنسر کی زندگی پر مبنی ہے۔جس میں تمنا 'ببلی باؤنسر' کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا سب سے بڑا فوجی قافلہ  کیف کے قریب پہنچ گیا