روس کا سب سے بڑا فوجی قافلہ  کیف کے قریب پہنچ گیا

Mar 11, 2022 | 18:18:PM
روس، بڑا، فوجی، قافلہ، کیف، نزدیک
کیپشن: روس کابڑا فوجی قافلہ کیف کے نزدیک (سیٹلائٹ پکچر بشکریہ این پی آر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کا سب سے بڑا فوجی قافلہ آج جمعے کو علی الصباح یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ گیا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق امریکی سیٹلائٹ کی تصاویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ روس کے اس بڑے فوجی قافلے نے کیف کے مغرب میں انتونوف ہوائی اڈے کے نزدیک اپنی صفوں کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ تصاویر سے واضح ہوا ہے کہ روسی قافلے کے فوجیوں کو از سر نو تعینات کیا جا رہا ہے۔

البتہ مغربی رپورٹوں میں روسی فوجی قافلے کی کیف سے دوری کی مسافت کے حوالے سے متضاد خبریں آ رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ روسی قافلہ یوکرین کے دارالحکومت سے 5 سے 40 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ایک امریکی ذمے دار نے این بی سی نیوز چینل کو بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس کے اندازے کے مطابق آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں روس کو کیف پر کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے۔ ذمے دار کے مطابق روس کو عسکری طور پر کافی بڑی برتری حاصل ہے تاہم اس کے آپریشن میں اس مؤثر رابطہ کاری کا فقدان نظر آ رہا ہے جو کسی بڑی فوج کا خاصہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ یوکرین پر جلد قبضے کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پوتین کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اےکے سربراہ ولیم بیرنز نے جمعرات کے روز کہا کہ "اگرچہ روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ملک کے اندر ذرائع ابلاغ پر کنٹرول سخت کر دیا ہے تاہم وہ یوکرین میں ہونے والے واقعات کی حقیقت ہمیشہ کے لئے نہیں چھپا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، چین میں لاک ڈاؤن نافذ