ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا دوران پرواز انجن فیل

Mar 11, 2022 | 13:08:PM
ڈونلڈ ٹرمپ، فائل فوٹو
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا دوران پرواز انجن فیل ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کونیواورلینز سے  فلوریڈا کے شہر پام بیچ لےجانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کےبعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

 طیارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر،سیکرٹ سروس کے حکام اورسپورٹ اسٹاف بھی سفرکررہا تھا۔ ٹرمپ کے ترجمان نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔طیارہ سابق صدر ٹرمپ کو نیو آرلینز سے واپس فلوریڈا لارہا تھا۔

  سابق امریکی صدرریبپلکن پارٹی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے نیواورلینز گئے تھے اور ریبپلکن پارٹی کے ڈونرکے نجی طیارے میں واپس جارہے تھے۔تین انجن والے طیارے کا ایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:    لندن میں سیاسی ہلچل ۔۔علیم خان کی نوازشریف سے طویل ملاقات