وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر دے دی۔
اسلام آباد میں پہلی مرتبہ ایک خاتون چیف ٹریفک آفیسر ایس پی کائنات اظہر کو بنا دیا گیا ہے۔ کائنات اظہر کو اسلام آباد کی پہلی سی ٹی او کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ شہر میں پولیس کا امیج تبدیل کرنے اور عوام اور اہلکاروں کے ساتھ یکساں حسن سلوک کے اہم ٹاسک دیئے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا تو انہوں نے نہایت مختصر عرصہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کو اہم ترین پوزیشنوں پر کام کرنے کے مواقع دیئے اور پولیس اور ضلعی انتظامیہ میں خاتون اہلکاروں نے محسن نقوی کی قیادت میں نمایاں کارنامے انجام دیئے تھے۔
اب محسن نقوی وزیر داخلہ کی حیثیت سے وفاقی دارالحکومت کے کئی اداروں کے بائی ڈیفالٹ باس بنے ہیں تو وہ خواتین کو اہم ترین ذمہ داریاں دے کر ان سے بہترین کام لینے کی پولیسی کو اسلام آباد مین بھی بروئے کار لا رہے ہیں۔

کائنات اظہر اس سے پہلے ملتان میں ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر اہم عہدوں پر بھی کام کر چکی ہیں ۔ اب انہیں وفاقی دارالحکومت میں جہاں ہر وقت وی آئی پی سڑکوں پر موجود رہتے ہیں اور کوئی بھی کار والا وی آئی پی کا عزیز نکل سکتا ہے، عام شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے اور ٹریفک پولیس کو مزید مضبوط کرنے اور عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپنانے کا اہم ٹاسک ملا ہے۔سلام آباد پولیس کا سافٹ امیج اور عوام دوست پولیس تاثر پہلے ہی موجود ہے۔ کائنات اظہر کو اس میں مزید بہتری لانا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی چیف ٹریفک آفیسر کو اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کو عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد پولس کو ماڈل پولیس بنانے اور افسران اور جوانوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلیے کئی پروجیکٹ بھی شروع کئے ہیں۔