پی ٹی آئی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،اندر بیٹھ کر احتجاج کریں گے، پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شریک ہونے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم فیصلے کے ساتھ آج اسلام آباد مین پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔
پارٹی کی قیادت نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا باہیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائےگا۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے طے کیا کہ بانی سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ برقرار رکھیں گے۔ جب تک ملاقات نہیں ہو گی احتجاج جاری رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیئے: براہ راست ٹیکس 7400 ارب، خالص آمدن 11000ارب ، اخراجات 17.5ہزار ارب روپے؛ نیا بجٹ آج پیش ہو گا