محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت

Jun 11, 2026 | 19:43:PM
محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
کیپشن: فیک نیوز، امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت  کردیا گیا،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے  سائبر پٹرولنگ بڑھا دی ۔

دیگر ممالک سے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں نقص امن کا باعث بننے والے اکاؤنٹس متحرک ہو گئے ،پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی پر پی ٹی اے نے اکاؤنٹس اور ویب سائیڈ بلاک کرنا شروع کر دیں ۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہری کسی ایسی پوسٹ کو دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں ،بغیر تصدیق کے فرقہ وارانہ مواد کو فارورڈ کرنا بھی جرم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے میں2 چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ