بلوچستان میں ہڑتال اور مس کنڈکٹ پر 23 ڈاکٹرز معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)محکمہ صحت بلوچستان نےہڑتال اور مس کنڈکٹ پر23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے مس کنڈکٹ اور ہڑتال میں حصہ لینے پر 25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان نے 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے آن لائن داخلے جاری
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے یہ اقدامات صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔