وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کےاس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے متوقع ہے جس میں اہم دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
ابوظہبی میں ہونے والےدورے کے دوران سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا