وفاقی بجٹ درحقیقت عوام دشمن بجٹ، اہم شعبوں کو نظرانداز کر دیاگیا،علامہ راجہ ناصر عباس 

Jun 11, 2025 | 19:37:PM
وفاقی بجٹ درحقیقت عوام دشمن بجٹ، اہم شعبوں کو نظرانداز کر دیاگیا،علامہ راجہ ناصر عباس 
کیپشن: علامہ ناصر عباس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ  درحقیقت عوام دشمن بجٹ ہے، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

 سربراہ ایم ڈبلیو ایم کاکہناتھا کہ مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، صنعتکاروں، سرمایہ داروں اور بااثر طبقے کو نواز گیا ہے،عام آدمی پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ 

ان کاکہناتھا کہ بجلی اور پیٹرول پر نئے سرچارجز اور کاربن لیوی جیسے اقدامات عوام کی جیب پر کھلا ڈاکا ہیں،عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے آگے ملکی خودمختاری یکسر نظرانداز کر دیا ہے،مجلس وحدت مسلمین اس عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ کے اثرات یا منافع خوری؛ چینی 60روپے فی کلو مہنگی ہو گئی