پشاور؛ چینی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ

Jun 11, 2025 | 19:10:PM
پشاور؛ چینی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجٹ پیش ہوتے ہی پشاور میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی کی بوری 8 ہزار 800روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 ہول سیلز میں چینی 175 روپے پرچون میں 180 روپے سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گرمی میں چینی کے استعمال میں اضافے کے بعد اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عید سے پہلے خریدے گئے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، چینی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 60 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنادیا