روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)وفاقی بجٹ کے بعد انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.21 روپے سے بڑھ کر 282.47 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے مہنگا ہوکر 284.64 روپے ،یورو 1.45 روپے مہنگا ہوکر 325.33 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 6 پیسے مہنگا ہوکر 384.60 روپے پر پہنچ گیا ۔
اسی طرح یو اے ای درہم 12 پیسے بڑھ کر 77.60 روپے ، سعودی ریال 11 پیسے اضافے سے 75.86 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کم سے کم اجرت سے متعلق فیصلہ سنا دیا