پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2بجے،ایجنڈا جاری

Jun 11, 2025 | 18:06:PM
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2بجے،ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد)  پنجاب اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیاگیا۔حکومت پنجاب اسمبلی  کے اجلاس میں پانچ بلز منظوری کیلئے  پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے،اجلاس میں  اراکین کے اہم عوامی مسائل پر نوٹسز پیش کیے جائیں گے. اجلاس میں  اپوزیشن لیڈر احمد خان سمیت پانچ اران اسمبلی  کی تحریک  التواء کار پیش کی  جائیں گی۔حکومت پنجاب اسمبلی کل کے اجلاس میں پانچ بلز منظوری کیلئے پیش کرے گی۔پنجاب لیبر کوڈ 2025  بل اجلاس میں پیش ہوگا،جبکہ  بوائلرز اور پریشر ویسلز ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹیٹیوشنز بل 2025 ،عوامی آگاہی و معلومات کی ترسیل بل 2025 ،روڈ سیفٹی اتھارٹی ترمیمی بل 2025  اورپرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز بل 2025 کی ایوان سے منظوری لی جائے گی۔پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے