لاہور ہائیکورٹ :مقدمات کی سماعت کے لئے چھٹا  ترمیمی ججز روسٹر جاری

Jun 11, 2025 | 17:35:PM
 لاہور ہائیکورٹ :مقدمات کی سماعت کے لئے چھٹا  ترمیمی ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے متعلق  چھٹا  ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد چھٹا  ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جسٹس صداقت علی خان صرف 13 جون کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس سید شہباز علی رضوی 16 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس شہرام سرور چوہدری  14 جون تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس شہرام سرور چوہدری 16 جون سے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سماعت کریں گے ،جسٹس شہرام سرور چوہدری 19 اور 20 جون کو پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس اسجد جاوید گھرال 24 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس محمد امجد رفیق 19 اور 20 جون کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے