پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے 110 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور

Jun 11, 2025 | 13:30:PM
پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے 110 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)38000 سرکاری سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز،اپ گریڈیشن اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا معاملہ,مالی سال دوہزار پچیس،چھبیس کیلئے تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 110 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔

ترقیاتی بجٹ سے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز کو پورا کیا جائے گا،سکولوں میں 50 ہزار نئے کمرے بنائے جائیں گے،72 سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے " سکول آف ایمنینس" بنایا جائے گا۔

سکولوں میں کلاس رومز اور فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری،بچوں کو ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے؟منظوری ہو گئی

ذرائع کے مطابق سکولوں کی چاردیواری سمیت دیگر سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔سکولوں میں تمام سہولیات کو نئے ماڈل کے تحت سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔سکول مینجمنٹ کونسلز کی منظوری سے سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔

سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی سکالر شپ دیئے جائیں گے،سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات 31 دسمبر 2025 تک ہر صورت پورا کیا جائے گا۔